بابا بلھے شاہ کے 256 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں

قصور (نامہ نگار) پنجابی کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ کے تین روزہ 256 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو گئیں۔ گزشتہ روز محفل سماع اور محفل نعت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی طرف سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے جس میں ممکنہ دہشت گردی، جیب تراشی، واردات اور غیر اخلاقی حرکات سے نپٹنے کے لیے کلوز سرکٹ کیمروں کا بھی انتظام کیا گیا۔ علاوہ ازیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں 3 ریزروز سٹینڈ ٹو ہےں جبکہ ضلع شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب سے بھی پولیس کی نفری طلب کر لی گئی ہے۔