لندن میں کیک اینڈ بیک شو 2017کا انعقاد
لندن(نیٹ نیوز) لندن میں سالانہ کیک اینڈ بیک شو 2017 کا انعقاد کیا گیا جہاں کیکس اور کپ کیکس کی شاندار ورائٹی لوگوں کے منہ میں پانی بھرلائی۔ 3 روز تک جاری رہنے والے اس کیک اینڈ بیک شو میں مختلف ڈیزائن کے کیک سٹینڈز کی زینت بنائے گئے جن سے بکھرتی خوشبوئوں نے لوگوں کو بے اختیار اپنی جانب کھینچ لیا۔