جاپان میں آتش بازی کا سالانہ فیسٹیول
ٹوکیو(نیٹ نیوز) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گذشتہ دنوں آتش بازی کے سالانہ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اٹھیں۔ مقامی دریا پر منعقد ہونے والے سمیدا نامی اس فیسٹیول میں ملک بھر سے سینکڑوں آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔