فرانس: جدید دور کا مہنگا مکان فروخت کیلئے پیش
پیرس (نیٹ نیوز)فرانس میں ایک مکان کو جدید دور میں سب سے مہنگا قرار دیا جارہا ہے، جسے سوا ارب ڈالرز کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق یہ مکان 1830ءمیں بیلجیئن بادشاہ لیوبولڈ دوم کے لیے تیار کیا گیا تھا۔مکان کی قیمت ایک ارب یورو یعنی سوا ارب ڈالر کے قریب ہے۔