این آئی سی وی ڈی: دل کی بے ترتیب دھڑکن کے جدید علاج کا آغاز
لاہور (نیٹ نیوز) قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بے ترتیب دل کی دھڑکن کا کرایوایبلیشن کے ذریعے جدید علاج شروع کر دیا گیا۔ پروفیسر ندیم قمر کے مطابق جب دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجائے، معمول کی رفتار سے نہ چلے، ٹائمنگ یا قدرتی ترتیب سے ہٹ کر چلے تو اسے اردمیاز کہتے ہیں۔ یہ کسی صحت مند شخص کے ساتھ بھی ہوسکتاہے۔ اردمیاز کے نتیجے میں یکدم دل بند بھی ہو سکتاہے اور اچانک موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔اس کےلئے کرایوایبلیشن کا علاج کرنا پڑتا ہے جو ایسے ٹشو کو منجمد کرتا ہے جہاں غیر ضروری الیکٹریکل سرکٹ حرکت کر رہا ہو۔انہوں نے بتایا کہ بلون ایبلیشن شریانوں کی بے قابو پھڑپھڑاہٹ کو بھی قابو کرلیتا ہے۔