شکاگو: چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن
شکاگو (نیٹ نیوز) امریکہ کے شہر شکاگو کے ہسپتال میں چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا۔ مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ کی 10 ماہ کی بچی کی پیدائش کے وقت چار ٹانگیں اور دو ریڑھ کی ہڈیاں تھیں ، اس کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔ شکاگو کے ماہر سرجنز کے مطابق یہ چھ گھنٹے طویل اور مشکل آپریشن تھا جو کامیاب رہا۔