مرغیوں کی بُو میں شامل ایک کیمیکل مچھروں کو دور رکھتے ہیں: تحقیق
اسٹاک ہوم: ماہرین نے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ مرغیوں سے خارج ہونے والی خاص بو مچھروں کو قریب نہیں آنے دیتی اور اسی بو کو گھروں کی اطراف، کپڑوں اور مچھردانیوں پر شامل کرکے مچھروں کو بھگایا جاسکتا ہے۔سویڈش یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کیرکارڈ اگنیل اور ان کے ساتھیوں نے ’ ملیریا جرنل‘ میں اپنی تحقیق شائع کی ہے جس میں انہوں نے مرغیوں کی بو کو نکال کر انہیں مچھر دانیوں پر ملایا تو بہت کم مچھر اس کی جانب راغب ہوئے۔ اس کے بعد ماہرین نے ملیریا پھیلانے والے مچھر اینوفیلس پر غور کیا کہ آیا یہ بھی مرغیوں کی بو سے دور رہ سکتے ہیں، اس کے لیے ماہرین نے ایتھوپیا کے 3 دیہاتوں میں انسان، گائے اور مرغیوں پر غور شروع کیا تومعلوم ہوا کہ مچھروں نے جانوروں کی بجائے انسانی لہو چوسنا پسند کیا۔مزید تحقیق سے معلوم ہوا کہ مچھر مرغیوں سے دور رہیں۔