ڈیرہ مراد جمالی: گیس پائپ لائن اڑا دی گئی، اوچ پاور پلانٹ کو سپلائی معطل

ڈیرہ بگٹی/ ڈیرہ مراد جمالی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) ڈیرہ بگٹی میں پائپ لائنیں تباہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ضلع جعفر آباد کے علاقے صحبت پور میں گیس پائپ لائن کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کر کے گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میر حسن میں 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا گیا جس سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس کی سپلائی معطل ہوگئی۔