پیپلز پارٹی کی سابق صوبائی وزیر فوزیہ بہرام تحریک انصاف میں شامل

چکوال (آئی این پی) سابق صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کی سابق ایم پی اے فوزیہ بہرام نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف ضلع چکوال کے جنرل سیکرٹری ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ کے ہمراہ سنٹرل سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری سے ملاقات کے بعد فوزیہ بہرام نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فوزیہ بہرام نے عمران خان کو تبدیلی کا نشان قرار دیا۔