پشاور: پی آئی اے کی پرواز 15 مسافروں کو چھوڑ کر دبئی چلی گئی

پشاور (آئی این پی) پاکستان ائر لائن نے شاندار کارنامہ سرانجام دے دیا۔  پشاور کے باچا خان ائرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 283 نے  دبئی کے لئے روانہ ہونا تھا لیکن یہ پرواز 15 مسافروں کو ائرپورٹ پر چھوڑ کر ہی روانہ ہو گئی۔ مسافروں نے ائرپورٹ پر شدید احتجاج کیا  ان کا کہنا تھا انہوں نے ٹکٹیں پہلے سے ہی لے رکھی تھیں اور پی آئی اے حکام نے انہیں آج جانے کا ٹائم دیا تھا لیکن آج بھی ہمیں اس پرواز کے ذریعے بھیجا نہیں گیا۔ دوسری جانب انتظامیہ نے مؤقف دیا ہے پرواز میں سیٹیں نہیں تھیں۔