لاپتہ افراد کیس: پشاور ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا

پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس مظہر عالم اور جسٹس روح الامین نے سماعت کی۔ عدالت نے لیئق بادشاہ کے خاندان کے 11 افراد لاپتہ ہونے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کر لیا۔ لیئق بادشاہ نے عدالت کو بتایا کہ 3 نعشیں کوہاٹ کے حراستی مرکز سے دی گئیں۔ خاندان کے 3 افراد کو انتہا پسندی میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ 5 لاپتہ رشتے داروں کا کچھ پتہ نہیں چلا۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ کو لاپتہ افراد کی رپورٹ جلد جمع کرانے کا حکم دیا۔
پشاور ہائیکورٹ