قلعہ سیف اللہ سے اغواء ہونیوالوں میں مزید 4 افراد مل گئے، تین تاحال اغواء کاروں کی قید میں ہیں

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) قلعہ سیف اللہ سے اغواء کئے گئے 4 مزید افراد مل گئے۔ مغویوں کو نامعلوم افراد نے ژوب سے ملحقہ سرحدی علاقے میں چھوڑا۔ نامعلوم افراد نے 4 جنوری کو قلعہ  سیف اللہ سے 10 افراد کو اغواء کیا تھا۔ ایک مغوی کی لاش ملی تھی، 2 مغوی پہلے ہی بازیاب ہوچکے ہیں۔ تین مغوی اب بھی اغواء کاروں کی قید میں ہیں۔