حافظ سعید کی حفاظت پر 40 پولیس کمانڈو تعینات

حافظ سعید کی حفاظت پر  40 پولیس کمانڈو تعینات

لاہور (اشرف جاوید/ نیشن رپورٹ) جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ سعید احمد کی سکیورٹی پر آج بھی درجنوں پولیس کمانڈوز مامور ہیں۔ پنجاب پولیس کے ایک سینئر افسر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید کو دھمکیوں کے باعث ان کو سکیورٹی دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا تھا کہ جماعۃ الدعوۃ کے اثاثے منجمد اور اس کے رہنمائوں کے سفر پر پابندی لگا چکے ہیں۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ تقریباً 40 اہلکار ان کے گھر اور قادسیہ مرکز پر تعینات ہیں جنہیں تاحال حکومت کی طرف سے ہٹانے کا نہیں کہا گیا۔