جھنگ اور ساہیوال 2 خواتین حافظ آباد میں 10 سالہ بچے سے زیادتی

جھنگ + ساہیوال + حافظ آباد (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت)  جھنگ اور ساہیوال میں 2 خواتین جبکہ حافظ آباد  میں بچے سے زیادتی۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ میں دوشیزہ  مسماتہ (ث ب)  کو مبینہ طور پر عدنان اور رضوان  نے اغواء کر لیا اور  عدنان  زبردستی مغویہ کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا،  پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد اسلم کی مدعیت میں پانچ ملزمان  عدنان  اور رضوان  تین نامزد اور دو نامعلوم  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔  موضع بانڈو  لکھانہ کے محمد اسلم  نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد  کیا  عرصہ تقریباً  دو ماہ  قبل بارہ بجے رات عدنان اور رضوان  وغیرہ نے مبینہ طور پر اس  کی بیٹی  کو اغوا کیا ۔ ساہیوال میں  چک نمبر 86/6  آر میں  ببلو وغیرہ  دو ملزمان نے (ز) پر حملہ  کرکے اس سے زیادتی  کی شور واویلا  پر ملزمان  دھمکیاں دیتے  ہوئے فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ علاوہ ازیں  حافظ آباد کے نواحی گائوں مڑھ چٹھہ میں اوباش  نوجوان کی 10  سالہ بچے  سے زیادتی۔  محمد عنایت  کا دس  سالہ بیٹا عبید اللہ گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا  جہاں سے ملزم یوسف ولد یونس  اسے ورغلا کر لے گیا اور اس  سے مبینہ طور پر زیادتی  کی۔