تھرپارکر:مختلف بیماریوں میں مبتلا دو بچے انتقال کرگئے

تھرپارکر (صباح نیوز)تھرپارکر میں مختلف بیماریوں میں مبتلا دوبچے انتقال کرگئے،ایک سو تیرہ روز میں غذائی قلت سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد تین سو پچیس ہو گئی۔ محکمہ صحت سندھ نے بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو گندم، دواؤں اور کمبل کے حصول میں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔