ایف آئی اے نے غیر قانونی کنکشن دینے پر سابق ایس ڈی او رچنا ٹائون کو 5 اہلکاروں سمیت پکڑ لیا

فیروز والہ (نامہ نگار) ایف آئی اے پولیس نے واپڈا سب ڈویژن رچنا ٹائون (فیروز والہ) کے سابق ایس ڈی او کو پانچ اہلکاروں سمیت حراست میں لے لیا بتایا گیا ہے کہ چند ماہ قبل ایف آئی اے ٹیم نے چھاپہ مار کر رچنا ٹائون ڈویژن کے علاقے میں 43 غیر قانونی کنکشن پکڑے تھے واپڈا اہلکاروں نے انہیں بجلی کی سپلائی فراہم کر رکھی تھی اس سلسلے میں سابق ایس ڈی او نعیم اور تین لائن  سپرنٹنڈنٹ اور ایک لائن مین تاریخ پیشی کیلئے ایف آئی اے گئے تھے جن کو وہاں پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔