اٹلی: پاکستانی شہری کو دہشتگردانہ سوچ کے الزام میں ملک بدر کر دیا گیا

میلان (آئی این پی) اٹلی سے پاکستانی شہری عثمان ریان کو دہشتگردانہ سوچ کے الزام میں ملک بدر کر دیا گیا۔ مقامی پولیس کے مطابق عثمان ریان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر حالیہ فرانس میگزین حملے کو ردعمل قرار دیتے ہوئے اسے جائز کہا تھا۔ پولیس نے کہاہے کہ عثمان کی فیس بک سے ملنے والے مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اٹلی میں مبینہ طور پر اپنا گروپ بنانا چاہتا تھا، اسی لئے پولیس نے اسے گرفتار کر کے اٹلی سے پاکستان بے دخل کر دیا۔ عثمان ضلع جہلم کا رہائشی تھا، عثمان کے ا ہلخانہ نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا جبکہ اس واقعہ کے بعد اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی میں خوف پیدا ہو گیا۔ میلان میں موجود قونصل جنرل ندیم خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔
اطالوی پاکستانی