منفرد نوعیت کے بغیر انجن والے جہاز
ماسکو(نیٹ نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں فلائنگ مشین کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں منفرد نوعیت کے بغیر انجن والے جہاز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ماسکو کے دریا پر منعقد ہونے والے اپنی نوعیت کے اس منفرد مقابلے میں دنیا بھر سے آئی مختلف ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ بغیر انجن والے جہازوں کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔