نیویارک: نیلا ہیرا ریکارڈ 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر میں فروخت
نیویارک (اے ایف پی) نیویارک میں ایک نیلا ہیرا 3 کروڑ 26 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا گیا۔ نیلامی کے دوران اس طرح کے ہیرے کی سب سے زیادہ قیمت کا ریکارڈ قائم ہو گیا۔ 70 منٹ کی بولی کے دوران ہانگ کانگ کے کولیکٹر نے 9.75 قیراط کے اس ہیرے کو خریدا۔ اس بولی میں فی قیراط قیمت کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ یہ ہیرا ایک معروف مخیر کی بیوی کے پاس تھا جو 103 سال کی عمر میں فوت ہو گئی تھی۔
نیلا ہیرا فروخت