ہڑپہ ریلوے سٹیشن پر عوام ایکسپریس کا انجن فیل ،مسافروں کا تیزگام پر پتھرائو

ساہیوال (آن لائن) عوامی ایکسپریس کا ہڑپہ سٹیشن پر انجن فیل ہونے کے  باعث ٹرین تین گھنٹے تک رکی رہی جس کے بعد کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام کو عوامی ایکسپریس کے مسافروں نے روک لیا اور ریلوے لائن پر سینکڑوں مسافر لیٹ گئے اور تیز گام ٹرین پر مسافروں نے پتھرائو کیا اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔