کوئٹہ میں فائرنگ، 3افراد قتل، ڈیرہ بگٹی: 20فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کوئٹہ میں فائرنگ، 3افراد قتل، ڈیرہ بگٹی: 20فراریوں نے ہتھیار ڈال دئیے

کوئٹہ (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے سٹیلائیٹ ٹائون میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کچلاک کے علاقے سے چمن کے رہائشی کی نعش برآمد کر لی گئی جسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ سٹیلائیٹ ٹائون چالو بائوڑی کے قریب نامعلوم مسلح کار سواروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے 2افراد کمال خان کاکڑ اور عبدالنبی کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، ادھر کچلاک کے علا قے کلی ملک باز محمد کے قریب سے پولیس نے ایک شخص وحید اللہ  کی نعش برآمد کر لی ہے۔ دریں اثناء ڈیرہ بگٹی میں 20فراریوں نے ایف سی کے آگے ہتھیار ڈال دئیے۔ ہتھیار ڈالنے والوں میں 2کمانڈرز بھی شامل ہیں جبکہ بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود ایف سی کے حوالے کر دیا گیا۔