پشاور: سینئر بیورو کریٹ امجد شاہد آفریدی لاپتہ ہو گئے، اغوا کا خدشہ ہے: بیٹا

پشاور (نوائے وقت نیوز)  خیبر پی کے  کے سینئر بیورو کریٹ امجد شاہد آفریدی  لاپتہ ہو گئے۔  امجد شاہد آفریدی  کی گاڑی  موٹر وے پر چھمچھ  ٹول پلازا کے قریب سے ملی۔ امجد  شاہد آفریدی کے بیٹے وسیم خان کا کہنا ہے کہ والد سے 2 دن سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،  اہل خانہ کو اغوا کا  خدشہ ہے۔  وسیم خان آفریدی کا  مزید کہنا تھا کہ میرے والد پشاور کے شاہی مہمان خانے  میں مقیم تھے ، ان کی گمشدگی  کی  تھانہ شرقی میں رپورٹ درج  کرا دی ہے۔