طالبان نے غیر ملکی جنگجؤوں کو پناہ نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

 طالبان نے غیر ملکی جنگجؤوں کو پناہ نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی، نجی ٹی وی کا دعویٰ

وزیرستان(ثناء نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان  قبائلی علاقوں  میں مقیم غیر ملکی جنگجوؤں کو علاقے سے نکالنے پر تیار ہو گئی۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق  حکومت اور طالبان کے مابین جاری امن مذاکرات سے متعلق اہم پیش رفت  ہوئی ہے۔  حکومت کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ عمائدین کے ذریعہ غیرملکیوں کو رضاکارانہ واپسی کی ڈیڈلائن دی جائیگی، جب کہ اپنے ملک نہ جانے والے جنگجوؤں کیخلاف کارروائی ہوگی۔ نجی ٹی وی نے بتایا   ہے کہ پاکستان میں رہنے کے خواہش مندوں کی ضمانت قبائلی عمائدین دیں گے اور صرف ایسے غیر ملکی جنگجوؤں کو پاکستان میں رہنے کی اجازت ہو گی جنہوں نے مقامی علاقوں میں شادی کے بعد رہائش اختیار کی۔