راجستھان: پاکستان بھارت میچ سے قبل جنونی ہندوئوں کا حملہ‘ 12 کشمیری طلبہ زخمی

راجستھان: پاکستان بھارت میچ سے قبل جنونی ہندوئوں کا حملہ‘ 12 کشمیری طلبہ زخمی

راجستھان (نیٹ نیوز)  راجستھان چتوڑ گڑھ یونیورسٹی میں پاکستان بھارت میچ سے قبل ہندو انتہا پسندوں نے کشمیر طلبہ پر حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 12کشمیری طلبہ زخمی ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد مقبوضہ کشمیر چتوڑ گڑھ یونیورسٹی میں ہندو انتہاپسندوں نے کشمیری طلبہ و طالبات کی زندگی اجیرن بنا دی، ہندو انتہاپسند تنظیم کے مسلح کارکنوں نے گذشتہ روز نماز جمعہ کی تیاری میں مصروف کشمیری طلبہ پر پتھرائو کیا اور گھیرے میں لیکر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12کشمیری طلبہ زخمی ہو گئے۔ زخمی کشمیر طلبہ نے بتایا کہ ایشیا کپ میں شکست کے بعد یونیورسٹی میں ہندو انتہاپسند تنظیم نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پاکستان بھارت میچ سے قبل نماز جمعہ کی ادائیگی کی تیاری میں مصروف تھے کہ ہندو انتہاپسندوں نے ہم پر حملہ کیا، مسلح حملہ آوروں نے ہم پر پتھرائو کیا اور گھیرے میں لے کر ڈنڈے مار کر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12طلبہ زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ چتوڑ گڑھ یونیورسٹی مقبوضہ کشمیر میں 650 طلبہ زیرتعلیم ہیں۔