دہشت گرد ی پھیلانے والوں کا مقابلہ امن کیساتھ کرینگے: مولانا احمد لدھیانوی

پشاور (آن لائن) قائد اہلسنت و الجماعت مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اہلسنت سے تعلق رکھنے والوں کے ساتھ خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ دہشت گرد ی پھیلانے والوں کا مقابلہ امن کیساتھ کرینگے۔ دینی مدارس کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنائینگے۔ جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی گزارنے والے موت سے نہیںڈرتے۔ حکومت ملک میں بم دھماکوں اور دہشت گردی پھیلانے والوں کی تحقیقات کرے تو اس میں بیرونی ہاتھ ہی ملوث نکلیں گے۔ صوبہ خیبر پی کے کی طرح دیگر صوبائی حکومتیں یکم محرم الحرام کو یوم شہادت عمرؓ کی مناسبت سے عام تعطیل کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار قصہ خوانی بازار پشاور میں تحفظ اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔