خیرپور: قومی شاہراہ پر 2 بم برآمد، ٹریفک جام رہا

خیرپور (نوائے وقت رپورٹ) پیر وسن خیرپور کے قریب قومی شاہراہ سے 2 بم برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بموں کو ناکارہ بنانے کیلئے سکھر سے بم ڈسپوزل سکواڈ طلب کر لیا۔ بم برآمد ہونے پر قومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تاہم بموں کو ڈسپوزل سکواڈ نے آ کر ناکارہ بنا دیا جس کے بعد ٹریفک کھول دی گئی۔