خیبر پی کے حکومت نے ڈرون حملوں میں غیر ملکی شخصیات کیخلاف ایف آئی آر درج کرانیکا فیصلہ واپس لے لیا

پشاور (آن لائن) خیبر پی کے حکومت کی جانب سے ڈرون میزائل حملوں میں غیر ملکی شخصیات کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ ہنگو میں ہونیوالے ڈرون میزائل حملے کے بعد صوبائی حکومت نے ایف آئی آر درج کی تھی جبکہ لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی شخصیات کی نامزدگی اور اسکی گرفتاریوںکا فیصلہ کیا تھا۔