خیبر ایجنسی: تباہی کا منصوبہ ناکام خاصہ دار فورس نے 4 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار کر لئے، اسلحہ، جیکٹس برآمد

پشاور (ثناء نیوز) قانون نافذ کر نیوالے اداروں  نے تباہی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کارروائی کر تے ہوئے  خیبرایجنسی میں جمرود ملاگوری ماربل چوک سے چار مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔  ایک نجی ٹی  وی کے مطابق  گزشتہ روز  قانون نافذ کرنے والے اداروں  نے  مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے  اسلحہ اور خودکش جیکٹس برآمد کر لی ہیں۔