نیوزی لینڈ میں سب سے بڑی انسانی سائیکل بنانے کا شاندار مظاہرہ
آکلینڈ (نیٹ نیوز) یوں توآپ نے کئی طرح کی سائیکل دیکھی ہوں گی لیکن انسانی سائیکل شاید ہی کبھی دیکھی ہو۔ آکلینڈ کے شہریوں نے انسانی سائیکل کی شکل بنانے کی ٹھانی اور 17 سو 99 افراد نے مل کر انسانی سائیکل بنانے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا لیا۔