ماسکو: ننھے ہاتھی کی پہلی بار عوام سے ملاقات
ماسکو (نیٹ نیوز) ماسکو کے چڑیا گھر میں ننھے ہاتھی کی پہلی بار عوام سے ملاقات کروائی گئی، جس کی شرارتوں نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا جب کہ ننھے ہاتھی کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رخ کر رہی ہے۔ چھوٹے چھوٹے قدم اٹھاتا شرارتیں کرتا ننھا ہاتھی عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔