چینی فنکار نے انسانی مجسمے نما دلکش کیک بنا لیے
بیجنگ (نیٹ نیوز) آپ نے کارٹون والے کیک سے لے کر کئی اشیا میں ڈھلے کیک دیکھے ہوں گے لیکن چینی کیک ساز انتہائی تفصیل اور مہارت کے ساتھ اہم شخصیات پر کیک بناتے ہیں۔ انہوں نے برطانیہ میں منعقدہ کیک سازی کے بین الاقوامی مقابلے میں پانچ اعزاز اپنے نام کئے ہیں۔