آرمینیا کے ارب پتی بزنس مین کے بیٹے کی شادی کی مہنگی ترین تقریب
لندن( نیٹ نیوز) آرمینیا کے ایک ارب پتی بزنس مین نے بیٹے کی لگژری شادی میں خزانوں کے منہ کھول دیئے۔ سٹیٹ ٹائیکون سیمویل کراپیتن نے اپنے بیٹے کارن کراپیتن کی شادی لیلت نامی حسینہ سے کروائی جبکہ ماسکو میں منعقد کی گئی شادی کی پر وقار تقریب میں 200مہمانوں نے شرکت کی۔ کئی فٹ اونچا 4منزلہ کیک بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ تقریب کے لئے خصوصی طور پر سونے کا فرش تیار کیا گیا تھا جبکہ چاروں جانب مہنگے ترین پھولوں سے آرائش کی گئی تھی۔