پاکستان کی سمندری حدود میں چرنا جزیرے کے قریب نایاب وہیل شارک آگئی
کراچی (آن لائن ) پاکستان کی سمندری حدود میں چرنا جزیرے کے قریب نایاب وہیل شارک دیکھی گئی ہے جو اس علاقے کی حیاتیاتی اہمیت کو ظاہر کرتی ہے۔ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اپنے فیس بک پیج پر وہیل شارک کی تصویر کے ساتھ کہا ہے کہ گزشتہ 75 برس میں اس نایاب نوع کی تعداد گھٹ کر 50 فیصد تک رہ گئی ہے۔