ابوظہبی: 12 سالہ لڑکے نے 1111 نمبر پلیٹ 4 لاکھ ڈالر میں خریدی
ابوظہبی (بی بی سی) ابوظہبی میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں کی نیلامی میں ایک 12 سالہ طالب علم نے گاڑی کی نمبر پلیٹ 15 لاکھ درہم یعنی چار لاکھ ڈالر کی خریدی ہے۔ 12 سالہ خلیفہ المرزو نے قرآن پاک کی تلاوت کے مقابلے میں پانچ لاکھ درہم جیتے تھے۔