نیند میں خلل، مصری یونیورسٹی کے سربراہ نے خاتون نیوز کاسٹر کو رائے مانگنے پر جھاڑ پلا دی
قاہرہ (این این آئی) مصر میںڈی ایم سی‘ ٹی وی چینل کی ایک خاتون نیوز اینکر کو اس وقت سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے ایک یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان ہونے والے تصادم پر بات کرنے کیلئے اس یونیورسٹی کے ریکٹر کو ٹیلیفون کیا۔ ریکٹر ڈاکٹر احمد عطیہ نے اسے جھڑک دیا اور کہا رات 11 بجے فون کر کے اسکی نیند میں خلل کیوں پیدا کیا۔