چین میں صاف ہوا کی بوتلیں فروخت کیلئے پیش

چین میں صاف ہوا کی بوتلیں فروخت کیلئے پیش

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں صا ف شفاف ہواکی بوتلیں فروخت کیلئے بازارمیں آگئیں۔ ہوا سے بھری بوتل خریدیں اور دو منٹ تک سانس لیں۔ دھویں ، گرد و غبار اور آلودگی سے پاک، جنگلات کے درختوں سے نکلی تازہ آکسیجن ملی ہوامیں سانس لینی ہے توآپ کو 700 روپے خرچ کرنا پڑیں گے۔