جرمن شہر ہینوور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا عالمی میلہ شروع ہو گیا
برلن (این این آئی) جرمن چانسلر مرکل نے اس پْر زور اپیل کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سب سے بڑے عالمی میلے کا افتتاح کیا ہے کہ ڈیجیٹل تبدیلیوں کی وجہ سے بے یقینی کے شکار انسانوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔مرکل اس میلے کے اس سال کے مہمان ملک جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کے ہمراہ مختلف سٹالز پر گئیں ۔