ہنگو، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق، پشاور میں بم ناکارہ بنا دیا گیا

ہنگو + پشاور (آئی این پی) نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ممتاز قبائلی رہنما اسماعیل جاں بحق ہو گئے۔ علاقہ دوآبہ میں گزشتہ روز صبح کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے بھرے بازار میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ادھر پشاور میں گھی کے ڈبے سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔