کوئٹہ: پولیس نے مکان پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرا لیا، خاتون سمیت 2 افراد گرفتار

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے کواری روڈ پر پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر اغوا شدہ بچہ بازیاب کرا لیا۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون سمیت دو ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ بچے کو بدھ کے روز نیو افغان روڈ سے اغوا کیا گیا تھا مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔