سپین میں 15 ہزار شلجموں سے شیطان کی پٹائی کا سالانہ میلہ
بارسلونا (نیٹ نیوز) سپین میں روایتی میلے کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس انوکھے سالانہ میلے میں لوگ شیطان کی 15 ہزار شلغموں سے پٹائی کرتے ہیں۔ میلے میں ایک شخص شیطان کا لبادہ اوڑھے اور مخصوص شیطانی ماسک لگائے قصبے میں نکلآتا ہے جہاں لوگ اْسے خوب پیٹتے ہیں۔