”نواز، شہباز عوام کے دلوں کی آواز“.... ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوام کے نعرے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عوامی اجتماع سے خطاب کیا۔ شرکاءکا جوش و خروش دیدنی تھا اور وہ بار بار مسلم لیگی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے، بالخصوص ”نواز، شہباز عوام کے دلوں کی آواز“ کے نعرے سے پنڈال گونجتا رہا۔ حاضرین نے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کا خطاب کے لئے آنے پر والہانہ استقبال کیا۔