”بلوچستان میں گرفتاریاں“ اہلسنت و الجماعت کا آر سی ڈی شاہراہ پر دھرنا

کراچی (نیوز رپورٹر) بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے 113کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف اہلسنت و الجماعت کے کئی سو کارکنوں نے آر سی ڈی شاہراہ پرحب کے قریب دھرنا دے دیا۔ حب ندی کا پل بند ہو جانے کے باعث آر سی ڈی ہائی وے سے کراچی اور بلوچستان کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا اور حب انڈسٹریل زون جانے اور آنے والی سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔