ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے علاج میں مدد کےلئے جراثیموں کی ایٹمی ساخت پر تجربات شروع

ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے علاج میں مدد کےلئے جراثیموں کی ایٹمی ساخت پر تجربات شروع

لندن (آن لائن) برطانوی سائنسدانوں نے جراثیموں کی ایٹمی ساخت پر تجربات شروع کر دیئے ہیں جن سے ہیپاٹائٹس اور ایڈز کے علاج میں مدد ملے گی۔ جراثیموں پر تجربات کےلئے آکسفورڈ میں ڈائمنڈ لائٹ سورس نامی جدید ترین تجربہ گاہ قائم کی گئی ہے جس میں جراثیموں کی مالیکیولائی ساخت کا پتا چلایا جا رہا ہے۔