ہزارہ برادری کا قتل عام سفاکی کی انتہا ہے: مسز ملک

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لےگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی نائب صدر مسز ملک نے کہا ہے کہ 5 ارب روپے کے مالیتی بم پروف محل میں چھپ کر بےٹھنے والے صدر کو کےا پتا اس وقت ملک کن حالات سے دوچار ہے۔”سندھ کارڈ“ کا دعویٰ کرنے والوں کو بلوچ عوام کے بارے بھی سوچنا چاہئے۔ کوئٹہ میں دہشت گردی اور ہزارہ برادری کے قتل عام سے ہرپاکستانی کا دل رو رہا ہے۔لیکن سفاکی کی انتہا ہے کہ حکومت ابتک بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کے سبب اب دہشت گرد بغیر کسی خوف دہشت گردی کی بڑی بڑی وارداتیں کرتے رہتے ہیں ۔جن میں درجنوں لوگ مارے جارہے ہیں حکومت دہشت گردوں کے سامنے بے بس ہو چکی ہے آج حکومت کی نااہلی کے سبب کوئی فرد خود کو محفوظ نہیں سمجھتا۔اگر بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کا حکومت نے نوٹس نہیں لیا ،تو یہ آگ پورے ملک میں پھیل جائے گی۔