گورنمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ میں فن فیئر

لاہور (لیڈی رپورٹر) گورمنٹ کالج برائے خواتین باغبانپورہ کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ افتخار نے کہا ہے کہ نوجوانوں خصوصاً طالبات کو سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے اور بے سہارا افراد کی مدد کو اپنا شعار بنانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے کالج میں شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام فن فیئر کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس پرنسپل روبینہ احمد‘ سوشل ورک فوزیہ طارق اور اساتذہ موجود تھیں۔