کمشنر کی زیرصدارت اجلاس، لاہور میں ترقیاتی سکیموں پر کام کا جائزہ

لاہور (سٹاف رپورٹر)کمشنر لاہور ڈویثرن جواد رفیق ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم کے بعد اب کوئی ترقیاتی اسکیم پاس نہیں جائے گی22 جنوری سے پہلے کی منظورشدہ اسکیموں کو ہی جائزہ کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔ شاہی قلعہ لاہور کی موجودہ کارپارکنگ کی منتقلی ناگزیز ہے کیونکہ لوگوں کے بآسانی سڑک عبور کرنے کے لیے وہاں پر زیبرا کراسنگ اور برج بننا ہے ان خیالات کا اظہارگذشتہ روز کمشنر لاہور ڈویژن جواد رفیق ملک نے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااجلاس میں ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل، ڈی سی او قصور محمد احسن وحید، ڈی سی او ننکانہ عثمان علی خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ میاں افتخار رسول، اے سی سٹی سائرہ عمر و دیگر افسران نے شرکت کی کمشنر لاہور جواد رفیق ملک نے کہا کہ وہ تجاوزات اور وال چاکنگ کے خاتمہ کا جائزہ لینے کے لیے ایک دو روز میں اچانک دورہ کریں گے۔