کراچی میں کانسٹیبل نے جان دیکر بنک کو لوٹنے سے بچالیا‘ ملزم فرار

کراچی(کرائم رپورٹر) سائٹ میں پولیس کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر بنک لٹنے سے بچالیا۔ مسلح ڈاکو فائرنگ کرکے کانسٹیبل کو شہید کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ ڈاکوحبیب چورنگی پر تعمیر بنک کی برانچ پر پہنچے اور لوٹ مار کی غرض سے اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔