پی ایس او سے مذاکرات کامیاب، آئل ٹینکرز کا پورے ملک میں تیل سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی(آن لائن) پی ایس او سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد آئل ٹینکرز نے پورے ملک میں تیل سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ آئل ٹینکرز ایسو سی ایشن کے نائب صدر جمیل خان نے بتایا پی ایس او نے نئی گاڑیوں کو کام نہ دینے اور انشورنس پر اعتراضات دور کر دیئے ہیں۔