پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر پر حملہ قیدیوں کو چھڑانے کیلئے کیا گیا: تحقیقاتی رپورٹ

 پشاور (نوائے وقت نیوز) پشاور میں پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کے دفتر پر حملے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایجنسی کے مطابق حملہ آور اپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے آئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق حملے سے ایک دن قبل دفتر کے سامنے خیبر سپر مارکیٹ میں تین مشتبہ مسلح افراد دیکھے گئے تھے۔ پولیس نے مسلح افراد کے خلاف سرچ آپریشن بھی کیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ حملہ آوروں کے ساتھ حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور اپنے قیدیوں کو چھڑانا چاہتے تھے ۔