پنڈی بھٹیاں: ٹرک کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 4افراد جاں بحق

پنڈی بھٹیاں/ جلالپور بھٹیاں (نامہ نگاران) پنڈی بھٹیاں سکھیکی روڈ پر جھال مونا کے قریب تیز رفتار ٹرک نے 4 موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر رکھ دیا جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ وحید ولد منشا، منشا ولد عاشق، (باپ بیٹا) اور انتظار حسین ولد نذیر ولد احمد (باپ بیٹا) جو بھوبھڑ کے رہائشی ہیں موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں کی نعشیں جب بھوبھڑ پہنچیں تو کہرام مچ گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔